یوکرائن میں تازہ جھڑپیں 2 فوجی ہلاک

Ukraine

Ukraine

کیف (جیوڈیسک) یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے ساتھ تازہ جھڑپوں میں 2 یو کرینی فوجی ہلاک ہو گئے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق فوجی ترجمان الیگزینڈر موٹوزیانک نے کہا ہے کہ باغیوں نے مشرقی یوکرین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔

دریں اثناء ایک اور واقعے میں ایک نامعلوم بارودی ڈیوائس پھٹنے سے تین یوکرینی فوجیزخمی ہو ئے ہیں۔