یوکرائن میں منی بس بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، 4 شہری ہلاک

Ukraine Accident

Ukraine Accident

کیف (جیوڈیسک) مشرقی یوکرائن میں ایک منی بس کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 4 شہری ہلاک ہو گئے۔

یوکرائن کی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے واقعہ باغیوں کے زیر قبضہ شہر دونتسک سے بیس کلومیٹر دور مرینکا کے قریب ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا۔

ترجمان نے کہا باغی جب رات کو چیک پوسٹ چھوڑتے ہیں تو بارودی سرنگیں بچھا دیتے ہیں۔ منی بس ایک ایسی ہی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی۔