یوکرین میں جڑواں افراد کا عالمی شہرت یافتہ گاؤں

twininside

twininside

ماسکو (جیوڈیسک) یوکرین میں ایک گاؤں جڑواں افراد کی وجہ سے مشہور ہے اور یہاں جڑواں افراد کا ایک ریکارڈ ہے یعنی 4000 افراد کی آبادی میں 61 جوڑے جڑواں ہم شکل اور غیرہمشکل بہنیں یا بھائی ہیں۔ یوکرین کے اس گاؤں کا نام جلد ہی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنے گا کیونکہ ولے کایا کو پا نئے وہ علاقہ ہے جہاں پوری دنیا کے مقابلے میں سب سے ذیادہ جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں۔ سال 2004 کے بعد سے یہاں جڑواں بچوں کی پیدائش میں یکلخت تیزی آئی اور مقامی کونسل ماریانہ سووکا کےمطابق اس کے بعد سے ہر سال دو سے تین جوڑے جڑواں پیدا ہورہے ہیں۔

اس گاؤں کی سب سے ضعیف جڑواں خاتون ہیں جس کے تین پوتے پوتیوں یا نواسے اور نواسیوں کے جوڑے جڑواں ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس گاؤں میں جڑواں بچوں کی پیدائشیں ایک عرصے سے ہورہی ہیں۔ ان کی جڑواں بہن اینا 2007 میں انتقال کرگئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ جب میری جڑواں بہن بیمار ہوا کرتی تھی تو مجھےفوری طور پر اس کا احساس ہوجاتا تھا ۔ ایک دن مجھےبہت ہی برا احساس ہوا اور پھر خبر آئی کہ میری جڑواں بہن کا انتقال ہوگیا ہے۔

لیکن اس گاؤں میں پیدا ہونے والے کئی جڑواں بچے بڑے ہوکر دوسرےعلاقوں تک جاچکے ہیں۔ گاؤں میں میشا اور وانیا نامی دو جڑواں بہنیں رہتی ہیں جو ایک سا لباس پہنتی ہیں اور ان کے والد بھی ان کی شناخت نہں کرسکتے ۔ ان میں سے ایک بہن دوسری بہن کی جگہ جاکر امتحان بھی دے آتی تھی اور ٹیچر کو پتا نہیں چلتا تھا۔ گاؤں سے کئی جڑواں افراد کے جانے کے باوجود 61 جوڑے اب بھی یہی رہائش پذیر ہیں۔

اس گاؤں میں جڑواں پیدائشیں صرف انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ جانوروں میں بھی یہ رحجان عام ہیں۔ یہاں گائیں بھی بڑی تعداد میں جڑواں بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ گاؤں کے بزرگوں کا کہنا ہے کہ اس گاؤں میں بہنے والا ایک چشمے کا پانی انسانی پیدائش کی صلاحیت بڑھاتا ہے ۔ ایک مرتبہ یہاں سے 100 میل دور رہنے والی ایک بے اولاد خاتون چشمے کا پانی پینے آئی اور اس نے پھر جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ یوکرین کے سائنسدانوں نے اس پانی کا تجزیہ کیا لیکن اس میں کوئی خاص شے تلاش نہ کرسکے۔ لیکن پانی لے جانے والے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں آتی رہتی ہیں۔
دوسری جانب روس کے طول و عرض سے جڑواں لڑکیوں کےلئے رشتے آتے ہیں اور وہ اس گاؤں کی لڑکیوں سے شادی کےخواہشمند ہیں۔