حاجی ملک عمر فاروق کا تحصیل پریس کلب کا دورہ

Media Talk Umaer Farooq

Media Talk Umaer Farooq

ٹیکسلا (تحصیل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے ضمنی الیکشن پی پی سات حاجی ملک عمر فاروق کا تحصیل پریس کلب کا دورہ، تحصیل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی، ورکنگ جر نلسٹس کا ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہونا نیک شگون ہے۔

تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا،علاقائی صحافی نا مسائد حالات میں بھی اپنے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہائت احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں،عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں ٹیکسلا کے صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا دورہ کے موقع پر ملک عمر فاروق کی میڈیا سے گفتگو،پی پی سات کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کشتی آخری ہچکولے کھا رہی ہے،ڈوبتی ناو کو سہارا دینے کے لئے عمران خان کو ٹیکسلا بلایا جارہا ہے،ضمنی الیکشن کی جیت کاخواب دیکھنے والوں کو 26 ستمبر کو اپنی حیثیت کا اندازہ ہوجائے گا۔

ناچ گانوں کو فروغ دینے والے ہر تدبیر کر لیں مگر وہ پی پی سات کی وکٹ گرنے سے نہیں بچا سکتے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کو ڈلیور کیا،اسکی بڑھتی مقبولیت اسکی عملی جدوجہد ہے ،ٹیکسلا کے صحافیوں کو انکے حقوق دلائیں گے، عوام الناس کے ساتھ ساتھ صحافیوں کی بھی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا،تحصیل پریس کلب ٹیکسلا کے قیام سے عام آدمی کی داد رسی ممکن ہوسکے گی،کیونکہ میڈیا واحد زریعہ ہے جو کسی مظلوم بے کس کی آواز کو حکام بالا تک پہنچاسکتا ہے ،صحافیوں کو بلا تفریق اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا چاہئے،تاکہ قلم کا تقدس پامال نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ ہم واہ کینٹ ٹیکسلا کے ورکنگ جرنلسٹس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

انہی لوگوں کی معیاری اور مثبت صحافت کی بدولت متعدد عوامی مسائل حل ہوئے،امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی تحصیل پریس کلب ٹیکسلاکے صحافی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو میرٹ پر سر اننجام دیں گے،ہمیں ٹیکسلا کے صحافیوں کے مسائل کا ادراک ہے صحافیوں کے حقوق کی جدوجہد میں ہم انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے،ٹیکسلا کے صحافی بھی ہمارے شہر کا وقار ہیں ان کے جملہ مسائل کو حل کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہوگا،قبل ازیں انکا تحصیل پریس کلب ٹیکسلا آمد پرپر تپاک استقبال کیا گیا،صدر تحصیل پریس کلب ٹیکسلا ڈاکٹر سید صابر علی نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے اوپر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038