امت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآن و سنت پر عمل کرے، امام کعبہ

Imam kaaba

Imam kaaba

ریاض (جیوڈیسک) امام کعبہ شیخ عبداللہ عوادالجھنی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ دہشتگردی اور معاشرے سے بے چینی کے خاتمہ کیلیے قرآن پاک اور رسول کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرے۔

انھوں نے یہ بات پاکستانی سفارتخانے میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما عبدالمالک مجاہد کی کتاب سنہری سیرت کی تقریب رونمائی کے موقع پرکہی۔ تقریب میں باچا خان یونیورسٹی میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی گئی۔

امام کعبہ شیخ عبداللہ عواد الجھنی نے شہدا کی مغفرفت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلیے دعاکی۔پاکستانی سفیرمنظورالحق نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دیگر مقررین میں قاری وحید، مختار عثمانی، فیصل علوی، ابو تراب اور دیگر شامل تھے۔