ن لیگ اپنے امپائرز کیساتھ مل کر الیکشن لڑنا چاہتی ہے : عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ اپنے امپائر سے مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، کہتے ہیں امپائرن لیگ کے ہیں مگر این اے 122 سے الیکشن ہم ہی جیتیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے اور میرا سوال ہے کہ جب 53 ہزار غلطیاں ہوئیں تو کون پکڑا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی اس لیے نہیں پکڑا گیا کہ سب نے مل کر دھاندلی کی ہے ، جو پیسہ لگا کر دو نمبر طریقے سے اسمبلی میں آتےہیں وہ پیسہ بنانے ہی آتےہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ فوج اور رینجرز کی تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔