مناسک عمرہ کی سمعی و بصری تربیت کے انتظامات

Hafiz Kareem Ullah Chishti

Hafiz Kareem Ullah Chishti

پائی خیل (نامہ نگار) مکرمی ! فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پاکستان سے ہرسال ڈیڑھ لاکھ سے زائد عازمین حج سعودی عرب جاتے ہیں لیکن عمرہ کی ادائیگی کیلئے ہر سال تقریباً دس لاکھ عازمین عمرہ حج اصغر کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس جاتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً نصف تعداد خواتین کی بھی ہوتی ہے اور پہلی مرتبہ عمرہ پر جانے والوں کی اکثریت کو یہ پتہ نہیں ہوتا کہ عمرہ کس طرح ادا کرنا ہے۔

عمرہ کے فرائض اور واجبات کیا ہیں۔احرام اور میقات کیاہے۔احرام کی پابندیاں کون کون سی ہیں۔ عازمین عمرہ کی اکثریت مناسک عمرہ کی مکمل سمعی و بصری تربیت حاصل کئے بغیر ہی عمرہ پر روانہ ہو جاتی ہے اور پھر دوران عمرہ اور عمرہ سے واپسی پر پتہ چلتا ہے کہ مناسک عمرہ کی ادائیگی کے دوران لاعلمی کی بنیاد پر کئی غلطیاں سرزد ہو گئی ہیں اور کئی مناسک ادا نہیں ہو سکے اور نہ ہی ان غلطیوں کا کفارہ یا دم ادا کیا گیا۔ یوں ان کا عمرہ ناقص رہ جاتا ہے۔

پہلی بار عمرہ پر جانے والوں کو چاہیے کہ وہ حجاز مقدس جانے سے پہلے مناسک عمرہ کی ادائیگی کی سمعی و بصری تربیت لازمی لے کر جائیں تا کہ ان کا عمرہ صحیح طور پر ادا ہو سکے۔ 1978ء سے قائم شدہ بصری تربیت مناسک حج و عمرہ F-765، کالج چوک، سیدپور روڈ، سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی میں خواتین و حضرات کیلئے مناسک عمرہ کا سمعی و بصری تربیتی پروگرام ہر اتوار کو صبح 8 بجے منعقد ہوتا ہے۔

تربیت بلا معاوضہ دی جاتی ہے۔ تربیتی پروگرام میں ڈاکٹر ریاض الرحمن بانی بصری تربیت کا لکھا ہوا معروف و مقبول کتابچہ ”ترتیب عمرہ ”اور عمرہ لٹریچر بلامعاوضہ تقسیم کیا جاتا ہے۔ خواہشمند عازمین عمرہ اپنا جوابی پتہ لکھا ہواڈاک کا لفافہ ارسال کر کے کتابچہ ترتیب عمرہ بلا معاوضہ منگوا سکتے ہیں۔ تربیت کیلئے آنے والے عمرہ پر جانے کا کوئی دستاویزی ثبوت ساتھ لیکر آئیںاور چھوٹے بچوںکو ہمراہ نہ لائیں۔وقت کی پابندی لازمی کریں پروگرام ٹھیک 8 بجے شروع ہوجاتا ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر:0333-5207070پر کسی بھی وقت رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

(ڈاکٹر خالد محمود( ناظم اعلیٰ )بصری تربیت گاہ مناسک حج و عمرہ F-765 ، سیٹیلائیٹ ٹائون ،راولپنڈی)