یو این حوثیوں کو ایرانی اسلحہ فراہمی رکوائے: سعودی عرب

Abdullah Muallemi

Abdullah Muallemi

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے یمنی ملیشیاؤں کے لئے اسلحہ کی سمگلنگ اقوام متحدہ کی قرارداد 2216 کی صریح خلاف ورزی ہے اس لئے سیکیورٹی کونسل سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اسلحہ کی غیر قانونی طریقوں سے یمنی باغیوں کو فراہمی رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

سیکیورٹی کونسل کے حالیہ صدر ملک نیوزی لینڈ کے نام لکھے گئے خط میں اقوام متحدہ کے لئے سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے دو ٹوک الفاظ میں حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں کی جانب سے قرارداد کی متعدد خلاف ورزیوں کی تفصیل بیان کی ہے۔

العربیہ نیوز چینل نے المعلمی کے خط کے حوالے سے اپنی خبر میں بتایا ہے کہ حوثی باغیوں اور ان کے حامیوں نے 31 اگست ۲۰۱۶ کو سعودی عرب کے شہر نجران پر ایرانی ساختہ زلزال ۳ طرز کا شارٹ ریج بیلسٹک میزائل فائر کیا۔

خط میں عبداللہ المعلمی نے بتایا کہ ایران سے باغیوں کو اسلحہ کی سمگلنگ صرف یو این سیکیورٹی کونسل قراردادوں ہی کی خلاف ورزی نہیں بلکہ یہ امر مملکت سعودی عرب، یمن اور خطے کے استحکام کے لئے بھی خطرہ ہے۔

عبداللہ المعلمی نے خط میں یو این سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اٹھائے کہ جن کے ذریعے ایران کو یمنی علاقے میں ہتھیاروں کی غیر قانونی فراہمی سے باز رکھا جا سکے۔