نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم جاری

India Kashmir Violence

India Kashmir Violence

تحریر: پیر توقیر رمضان
مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارت ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور پولیس کے مظالم میں تیزی آگئی ہے، بھارتی مظالم کی زد میں آکر مزید دو کشمیری جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین سمیت 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایک نوجوان کو تشدد کے بعد زہر دے کر شہید کیا گیا دوسرے کو فرضی مقابلے میں شہید کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں تعینات فورسز کے تشدد سے شہید ہونے والے نوجوان کے جنازے پر شیلنگ سے 2 خواتین سمیت 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی فورسز قیصر صوفی کی پاکستانی پرچم میں لپٹی نعش دیکھ کر مشتعل ہو گئیں اور شیلنگ شروع کر دی۔ شالیمار کا 16 سال کا قیصر صوفی لاپتہ ہونے کے ایک دن بعد بے ہوشی کی حالت میں سڑک سے ملا تھا، اسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ صوفی کے گھر والوں نے بتایا کہ اس پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ زہر دیا گیا۔ اہل خانہ نے اس پر احتجاج کیا ہے۔ قیصر صوفی کی تدفین کیلئے اہل خانہ اور شہری شہدا قبرستان جا رہے تھے کہ قابض فورسز نے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

کشمیری مسلمان پاکستان کے الحاق چاہتے ہیں جس کی وجہ بھارت کشمیریو ں پر ظلم کے پہاڑ گرا رہا ہے ۔پا کستانی اپنے بہادر فوجی جوانوں کے ساتھ دشمن کی کسی بھی جاحیت کا منہ توڑ جوا ب دینے کیلئے تیا ر ہیں ، اگر بھارت نے کسی قسم کی بزدلانہ کاروائی کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ہمارے کشمیری بھائیوں پر بھارت کے مظالم اب حد سے بڑھ گئے ہیں جو ناقابل بر داشت ہیں ہم اب کشمیری بھائیوں پر ہوتے ظلم کو کسی صورت میں بر داشت نہیں کر سکتے ہیں۔ عوام فوری طور پر انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کریں جبکہ حکومت انڈیا کی معاشی یلغار کو روکنے کے لیے انڈیا سے تجارت بند کرینہتے کشمیریوں پر جا ری بھارتی مظالم کی پاکستان نے بھی شدید مذمت کی ہے پاکستان کے مسلمان اور پاک فوج اپنے کشمیریوں بھائیوں پر ہوتے ہوا ظلم نہیں دیکھ سکتے ہے۔

Indian Forces

Indian Forces

بھارت ہمارے کشمیری بھائیوں کو بلا وجہ ظلم اور بربریت کا نشانہ رہا ہے ۔ جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تحریک انصا ف کے ضلعی صدر میاں احمد رضا مانیکا نے کہا ہے کہ انڈیا سے سبزیوں پھولوں سمیت دیگر اشیاء کی تجارت فوری طور پر بند کی جائے، انڈیا سے بر آمد کی جانے والی اشیاء کے زرمبادلہ سے ہمارا دشمن مضبوط ہو رہا ہے۔

بعض تاجر اپنے معمولی منافع کی خاطر انڈیاسے تجارت کو فروغ دینے کے حامی ہیں جبکہ انڈیا ہمارے پانیوں کو بند کر کے پاکستان کو صحرا بنا نے کے خواب دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں پر ہوتے ہوئے مظالم کسی صورت بھی بر د۔بندگی نیوز کے چیف ایگزیکٹو سید حسن عباس بخار ی نے کہا ہے کہ انڈیا عز ل سے پاکستان کا دشمن ہے جو کبھی بھی پاکستان کی حمایتی یا دوست ملک نہیں بن سکتا ،پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے انڈین ایجنسی “را ” کا ہاتھ ملوث ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ دشمن کو کمزور کرنے کے لیے اسے معاشی نقصان پہنچانا بہت ضروری ہے جس کے لیے عوام فوری طور پر انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا چکی ہے اور پوری قوم پاکستانی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،قوم اپنے فوج کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے وقت آنے پر ہم پاک فوج کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ۔کشمیر کے مسلمان پر ہونے والے ظلم اور بربریت کی پاکستانی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

Awaz-e-Toqeer

Awaz-e-Toqeer

تحریر: پیر توقیر رمضان