بیروزگاری اور بڑھتی مہنگائی، ارجنٹینا میں نو منتخب صدر کیخلاف احتجاج

Argentina Protest

Argentina Protest

بیونس آئرس (جیوڈیسک) گزشتہ برس دسمبر میں ملک کو معاشی بحران کے وعدے پر منتخب ہونے والے صدر موریسیو مکری کو بجٹ خسارہ کم کر نے کے لئے اکیس ہزار ملازمین کو فارغ کرنا پڑا۔

صدر کے اس اقدام کے خلاف اساتذہ، اسپتالوں، سرکاری ملازمین اور نجی شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی یونینوں کی کال پر ملک بھر میں ہڑتال کی گئی۔

ملازمین نے ریلیاں نکالیں اور سڑکوں پر مارچ کیا۔ مظاہرین نے نوکریوں کی بحالی اور مہنگائی کے خاتمے کے مطالبے کئے۔