زیارت کی خبریں 14/3/2017

Ziarat

Ziarat

زیارت: پاکستان پیپلز پارٹی ضلع زیارت کے سابق ضلعی صدر محراب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پی پی پی کے کارکنان جمعیت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں کارکن جمعیت کے امیدوار کی کامیابی کے لئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ کارکن انتخابی مہم میں بھی بھرپور حصہ لیں۔ پارٹی کارکنان اپنی حق رائے دہی استعما ل کرتے ہوئے ٢٢ مارچ کو جمعیت ،پی پی پی اور عوامی نیشنل پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار کو کامیاب کرائیں ۔ اور ٢٢ مارچ جمعیت کے امیدوار خلیل الرحمان دمڑ کی کامیابی کا دن ہو گا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زیارت: ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی زیارت ہدایت اللہ کاکڑ، ملک حبیب اللہ، اجمل خان کاکڑ، عبدالہادی کاکڑ و دیگر نے حاجی اختر ماما کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صر جمیل عطاء فرمائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
زیارت میں بجلی لوڈشیڈنگ شدت اختیار کررہی ہے ،حکومت مسلئے کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔مدثراحمد کاکڑ
زیار ت: مدثراحمد کاکڑ ، غلام حیدر سارنگزئی ،شہزادخان اورجنید خان نے کہا ہے کہ زیارت شہر میں پندرہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے بدترین لوڈشیڈنگ واپڈا حکام کی غفلت اور حکومتی نا اہلی ظاہر کررہی ہے لوڈشیڈنگ کی خاتمے کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ضلعی ہیڈکوارٹر میں بجلی فراہمی کی یہی صورتحال ہے تو دوسرے دیہاتی علاقوں میں بجلی کا کیا حال ہو گا حکومت کی مدت پوری ہونے کو ہے لیکن بجلی ختم کرنے کے دعوئے تو دور کی بات ہے ضرورت کی بجلی بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہے جس سے ہر طبقہ کے لوگ شدید متاثر ہو رہے ہیں اور سخت مشکلات کا سامنا رہتا ہے زیارت جیسے پرفضاء اور سیاحتی مقام میں بجلی کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔حکومت اور واپڈا حکام وادی زیارت جیسے سیاحتی علاقے کی خوبصورتی اور سیاحوں کی ذیادہ آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرکے چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
٢٢ مارچ کی سورج جے یو آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ۔مجیب الرحمان
زیارت : ٢٢ مارچ کی سورج جے یو آئی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار مجیب الرحمان، کفایت اللہ ، سمیع اللہ اور فرید اللہ نے کیا ان کا کہناتھا کہ ٢٢ مارچ کوجے یو آئی کے کارکن کتاب پر مہر لگا کر دین دوستی کا ثبوت دیں اور ماضی کی طرح اس بار بھی خلیل الرحمان دمڑ کو کامیاب کرکے قوم پرستوں اور مفاد پرستوں کا راستہ ہمیشہ کے لئے بند کردینگے ۔