یونین کمیٹی 13 ضلع کورنگی کے تعاون سے رفاہ عام جیم خانہ شاہ فیصل کالونی میں رائزنگ ٹیلنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

Talent Cricket Tournament

Talent Cricket Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رفاہ عام جیم خانہ شاہ فیصل زون میں یونین کمیٹی 13 ضلع کورنگی کے زیر اہتمام رائزنگ ٹیلنٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز۔

چیئرمین یونین کمیٹی نمبر 13 مرزا آفاق بیگ نے وائس چیئر مین محمد راشد کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی کرتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کا فروغ صحت مند زندگی اور صحت مند معاشرہ اور قیام امن کے لئے بے حد ضروری ہے ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اگر نوجوانوں کو تفریحی سرگرمیوں کا بہتر مواقعے فراہم کیا جائے تو ٹیلنٹ کو سامنے لایا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ میں شریک نجی اسکولوں کی ٹیموں سے تعارف کرتے ہوئے چیئر مین مرزا آفاق بیگ نے طالب علموں پر زور کہ وہ تعلیم کے حصول کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کے حصول پر توجہ دیں کیونکہ صحت مند سرگرمیوں کے ذریعے جسمانی صحت کی بہتری کے ساتھ ذہنی نشو ونما بھی پروان چڑھتا ہے انہوں نے یقین دلا یا کہ کھیلوں کی مزید تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا ٹورنامنٹ میں اسپیسس ہائر سیکنڈری اسکول ،ڈی ایچ اکیڈمی ،ناصرہ اسکول ،کریسنٹ بحریہ ،کڈز اکیڈمی،کراچی پبلک اسکول شاہراہ فیصل ،دی ایجوکیٹر ز اور دیگر اسکولوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔