یونین کمیٹی نمبر 18 ضلع کورنگی کے چیئرمین فرحان خان کے والد انتقال کرگئے

karachi

karachi

کراچی : ضلع کورنگی یونین کمیٹی نمبر 18 کے چیئر مین فرحان خان کے والد قضائے الہی سے انتقال کرگئے ۔مرحوم کے نما ز جنازہ میں چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا ،ایم پی اے سید وقار شاہ سمیت یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز،بلدیہ کورنگی کے افسران و ملازمین اور علاقہ معززین و عوام کی کثیر تعداد نے شرکت تدفین مقامی قبرستان میں ادا کی گئی۔

چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے یوسی چیئر مین فرحان خان سے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔