مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 14/9/2015

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) یونین کونسل چھٹانوالہ سے چیئرمین اقبال کا مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان، مسلم لیگ ن کی قیادت ملک و قوم کی حقیقی ترجمان ہے اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ن لیگی ایم پی اے کا تقریب سے خطاب، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل چھٹیانوالہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین خالد محمود اور وائس چیئرمین ندیم انصاری کی حمایت کا اعلان کرنے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام نواحی گائوں رائے کلاں میں کیا گیا، تقریب میں ن لیگی ایم پی اے محمد یعقوب ندیم سیٹھی کے علاوہ حلقہ کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر چیئرمین اقبال نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب نے ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار یونین کونسل چھٹیانوالہ سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار برائے چیئرمین خالد محمود اور وائس چیئرمین ندیم انصاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے نے حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی ماضی میں میثال نہیں ملتی، ہم بھی مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی خدمت کریں گے، محمد یعقوب ندیم سیٹھی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ ملکی دفاع اور ملکی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی، میں نے رائے کلاں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جبکہ چند مسائل کو ابھی باقی ہے بلدیاتی الیکشن کے فوری بعد جلد ہی حل کر دئیے جائیں گے، حلقہ کی عوام مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیکر ملک و قوم کی تبدیل بدلنے کیلئے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کا ساتھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)عوام کی خدمت اور اپنی شرافت کی وجہ سے مصطفی آباد سے کلین سویپ کریں گے، 12وارڈز میں دو سابقہ ناظم، ایک سابقہ نائب ناظم اور تین سابقہ کونسلر شامل ہیں، میونسپل کمیٹی مصطفی آباد مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے اور رہے گا، حلقہ کی عوام نے ہمیشہ ہمارے خاندان کو عزت دی ہے ہم موجودہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پر امید ہیں کہ عوام ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عزت سے نوازیں گے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین رفیق انصاری گروپ کے سربراہ سابقہ ناظم ارشد رفیق انصاری و چوہدری اصغر علی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے وارڈ نمبر 1سے چوہدری اصغر علی، 2سے خورشیدن احمد چشتی، 3سے چوہدری یٰسین، 4سے ثناء اللہ سابقہ کونسلر، 5سے بخشیش احمد رحمانی سابقہ کونسلر، 6سے محمد اکرم شاد، 7سے چوہدری نور احمد سابقہ نائب ناظم، 8سے محمد ارشد رفیق انصاری سابقہ ناظم، 9سے ملک خالد اقبال سابقہ ناظم، 10سے محمد اختر بھٹہ سابقہ کونسلر، 11سے شفقت محمود باری اور 12نمبر وارڈ سے مہر خالد محمود ہمارے پینل سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ہمارا حال اور ماضی بے داغ ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمیں اپنے قیمتی ووٹ دیکر کامیاب کروائیں انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)مقامی صحافی عبدالرحمان کی والدہ کی رسم چہلم میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی شرکت، رہنما تحریک انصاف حسن علی خان، چوہدری الیاس خاں، میاں عبدالخالق و صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی خصوصی شرکت، تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی عبدالرحمان کی والدہ کی رسم چہلم محلہ کی جامعہ میں ہوئی تقریب میں پیر سید علی حیدر شاہ بخاری سجادہ نشین خواجہ دائم الحضوری قصوری،تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر حسن علی خان سابقہ ایم پی اے چوہدری الیاس خاں، قائد میاں گروپ میاں عبدالخالق، صدر پریس کلب محمد عمران سلفی، سنیئر صحافی شوکت نقشبندی، اصغر علی انصاری، محمد اسلم انصاری، عثمان علی، محمد اکمل کھوکھر کے علاوہ سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت پیش کیا اورعبدالرحمان انصاری کی والدہ کے ایثال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126