یونین کونسل پوران میں کسی نشئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ راجہ ندم نواز

Raja Nadeem Nawaz

Raja Nadeem Nawaz

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) یونین کونسل پوران میں کسی نشئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نشہ نوجوان نسل کو دیمک کی طرح اندر سے چاٹ رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار راجہ ندم نواز چیرمین یونین کونسل پوران و رہنما PTI تحصیل سرائے عالمگیر نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا یونین کونسل کا ذاتی دفتر بہت جلد بنا لیا جائے گا۔

یونین کونسل پوران کا فنڈ موصول ہو چکا ہے۔ اور فرنیچر بھی خریدا جا چکا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں راجہ ندیم نواز نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اوپر سے نیچے تک رشوت اور سفارش کے بل بوتے پر چل رہی ہے ۔ عام لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔