یونین کونسل موہڑہ شاہ ولی شاہ میں بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ بچھاڑ

Haji Naseer Taxila

Haji Naseer Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی/ تحصیل رپورٹر) یونین کونسل موہڑہ شاہ ولی شاہ میں بڑے پیمانے پر سیاسی اکھاڑ بچھاڑ، سید نوید عبا س کی کوششوں سے قصاب برادری کی سرکردہ شخصیات نے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی حمائت کا اعلان کر دیا۔۔

پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی پوزیشن مذید مستحکم،سید نوید عباس ساتھیوں سمیت جوڑ توڑ میں مصروف،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنماسابق امیدوار برائے کونسلرسید نوید عباس پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں پیش پیش ہیں گزشتہ روز یونین کونسل موہڑہ شاہ ولی شاہ سے تعلق رکھنے والی قصاب برادری کی سرکردہ شخصیات سے کامیاب مذاکرات کے بعدسرور دین، صدیق علی اور حق نواز نے اپنے قبیلوں کے ہمراہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حاجی ملک عمر فاروق کی حمائت کا اعلان کیا،اس موقع پر ملک عمر فاروق کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔۔

ملک عمر فاروق کے بھائی حاجی ملک نصیر الدین ڈائریکٹر کوہستان نے قصاب برادری کی حمائت پر انکا شکریہ ادا کیا اور سید نوید عباس کی کاوشوں کو سراہا،یاد رہے کہ پی پی سات کے ضمنی الیکشن میں سید نوید عباس انتہائی سرگرم دکھائی دے رہے ہیں جبکہ اور مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم زور وشور سے چلا رہے ہیں،انکی کاوشوں کے سبب اب تک مسلم لیگ ن کے ووٹ بنک میں سینکڑوں ووٹوں کا اضافہ ہو چکا ہے،پارٹی میں انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔۔

ڈاکٹر سید صابر علی
تحصیل رپورٹر ٹیکسلا
موبائل نمبر0300-5128038