اتحاد و یکجہتی جنگ بدر کا اصل پیغام ہے، مفتی محمد نعیم

Mufti Muhammad Naeem

Mufti Muhammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ اتحاد یکجہتی جنگ بد رکابنیادی پیغام ہے،313صحابہ کرام نے ہزاروںکے لشکر کو نیست نابود کرکے اسلام کا جھنڈا لہراکر دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا،آج بھی دنیا بھر کی کفریہ طاقتیں اسلام کے خلاف یکجاںہوچکی ہیں،فلسطین، برمااور کشمیر سمیت دیگر ممالک میں ظلم کی داستانیں منظم منصوبہ بندی اور عالمی سازش کا نتیجہ ہے۔

افتراق وا نتشار امت مسلمہ کے زوال اور مظلومی کے اسباب ہیںبدر جیسے جزبے کی مسلمانوں کو ضرورت ہے۔ہفتہ کوجامعہ بنوریہ عالمیہ میںیوم بدر کے حوالے سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ جنگ بدر حق وباطل کا عظیم معرکہ ہے، تیرہ برس مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈہائے گئے جس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کوجہاد کا حکم دیا اور ساری دنیا نے دیکھاکہ اس وقت کی کفریہ طاقتوں کے بڑے لشکر کو 313صحابہ کرام نے نیست نابودکرکے ایک عظیم مثال قائم کردی اور اسلام کے جھنڈے کو ہمیشہ کیلئے بلند کیا۔

انہوںنے کہاکہ اتحاد ویکجہتی جنگ بدر کا اصل پیغام ہے پوری امت مسلمہ کو اتفاق واتحاد یکجہتی کرکے دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی دادسی کرنی ہوگی، موجودہ دور میں کفریہ طاقتیں یکجاں ہوکر مل کر امت مسلمہ کو کچلنے میں مصروف ہیں انہوںنے کہاکہ منظم منصوبہ بندی اور عالمی سازش کے تحت آج بھی دنیا بھر بالخصوص برما ، فلسطین اور کشمیرکے مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں ایسے وقت میں جنگ بدر کے اس عظیم واقعہ کو دیکھنا چاہیے کہ بے سروسامانی میں اللہ تعالیٰ نے صحابہ کرام کو سپر پاؤر پر فتح سے نوازہ مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھانے والے وڈیروں کو نشان عبرت بنا دیا۔

انہوںنے کہاکہ جنگ بدر کامعرکہ مسلمانوں پر ظلم کے خلاف لڑا گیا، گزشتہ ایک صدی میں مسلمان نااتفاقی کے باعث تختہ مشق بنے ہوئے ہیں،اور دنیا کے ہر کونے میں مسلمانوں پر ظلم کرکے انہیں ہی دہشت گرد قرار دیا جارہاہے ، انہوںنے کہامصرسے لیکرکشمیروفلسطین اوربوسنیاسے لیکروسطی افریقہ ،میانمار،سری لنکامیںمسلمانوںکی نسل کشی کی جارہی ہے لیکن اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی دعویدار تنظیمیںمجرمانہ خاموشی اختیارکئے ہوئی ہیںجبکہ دوسری طرف افغانستان،عراق،لیبیا،شام ،یمن کواندرونی طورپرانتشارکانشانہ بنایاگیا اور یہی سازشیں امت مسلمہ کے روحانی مرکزسرزمین حرمین مملکت سعودی عرب کے خلاف ہورہی ہیں جبکہ وطن عزیز پاکستان کوبھی ناقابل تلافی جانی ومالی نقصان پہنچایاگیا اورمسلسل عدم استحکام کا شکارکرنے کی مذموم کوششیںہورہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عالم کفرہرطرف یکجا اورمسلمانوںکومٹانے کے درپے ہے،اسلام اورمسلمانوںکے خلاف ہرطرح کی سازشیں ہورہی ہیں ،دنیاکے ہرکونے میںمسلمان کوہی دہشت گردثابت کرنے کی کوششیںہورہی ہیں لیکن جس طرف بھی نظر دوڑائی جائے مسلمان ہی تختہ مشق بنے ہوئے ہیںاورمسلمانوںکاقتل عام نسل کشی کی حدتک ہورہاہے۔