متحدہ عرب امارات کی بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کو روایتی لباس نہ پہننے کی ہدایت

United Arab Emirates Traditional Clothing

United Arab Emirates Traditional Clothing

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک سفر کے دوران روایتی ملکی ملبوسات نہ پہننے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی ریاست اوہائیو میں ایک اماراتی شخص کو دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ہتھکڑی پہنائے جانے کے واقعے کے بعد متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اپنے شہریوں کو بیرون ملک ملکی روایتی لباس نہ پہننے کی ہدایت کی۔ متحدہ امارات کی وزارت برائے خارجہ امور نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اماراتی شہریوں کو اپنے تحفظ کے پیش نظر روایتی لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے اور خواتین یورپ کے بعض ممالک میں سفر کے دوران چہرے کے نقاب پر پابندی کی پاسداری کریں۔

چند روز قبل اماراتی شہری احمد المنہالی کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر آوون میں روایتی لمبی آستین والی سفید قمیص پہننے اور سرپوش اوڑھنے پر اس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا جب ایک خاتون نے پولیس کو اطلاع دی کہ داعش سے تعلق رکھنے والا شخص سڑک پر مٹر گشت کر رہا ہے جس کے بعد پولیس نے اسے مشکوک جان کر گرفتار کیا اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا تاہم حقیقت معلوم ہونے پر حکام نے پولیس رویئے پر اس سے معذرت کرلی۔