متحدہ عرب امارات میں شدید بارش اور ژالہ باری، معمولات زندگی متاثر

United Arab Emirates Rain

United Arab Emirates Rain

دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کے کئی شہروں میں شدید بارش کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے ، متعدد سکول بند اور ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں شدید بارش ہوئی ہے ، کچھ جگہوں پر ژالہ باری بھی ہوئی ، بارش کے اس سلسلے نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کیا۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی جبکہ ٹریفک کے نظام میں بھی مشکلات درپیش ہیں ۔ خراب موسم کی وجہ سے کئی اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شارجہ کے کچھ علاقوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

فجیرہ ، دبئی ، خلیفہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بہت تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔ دبئی میں ٹرانسپورٹ حکام نے مسافروں کو وراننگ جاری کرتے ہوئے شیخ زید سڑک پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔ عریبین گلف اور اومان سمندر جہاں ابھی تک صورتحال قابو میں ہے ، لیکن شدید بارشوں کے پیش نظر وہاں بھی ایمرجنسی نافذ کی جاسکتی ہے۔