متحدہ کے کنوینر، ڈپٹی کنوینر اور سی ای سی ارکان کا انتخاب آج ہو گا

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی قیادت کے انتخاب کے لئے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

انتخابات پیر کے روز ایم کیو ایم کے پی آئی بی کالونی میں واقع عارضی مرکز پر ہوں گے جس میں ذمہ داران اور کارکنان ووٹنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے انچارج و اراکین کا انتخاب کریں گے۔

کارکنان دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جسکے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انتخبات میں الیکشن کمیشن کے فرائض حمید الظفر، حنیف سورتی اور کامران نظامی انجام دیں گے۔