متحدہ کے ایم پی اے دلاور حسین بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل

Mustafa Kamal and Dilawar Hussain

Mustafa Kamal and Dilawar Hussain

کراچی (جیوڈیسک) مصطفی کمال نے پھر کمال دکھا دیا۔ متحدہ قومی موومنٹ کی ایک اور پتنگ کاٹ دی۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی دلاور حسین بھی پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہو گئے۔

دلاور حسین صدر ٹاؤن کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ مصطفی کمال نے اس خبر کا اعلان کراچی مین پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پر پھر الزامات کی بوچھاڑ کی اور متحدہ کے قائد کو بھی ہدف تنقید بنایا۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء نے آفتاب حسین کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشیں گرنا متحدہ قائد کے لئے باعث تقویت ہے، متحدہ قائد کو کارکنوں کے لاپتہ ہونے اور مارے جانے سے پریشانی نہیں ہوتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماورائے عدالت ہلاکتوں نے 1992ء میں بھی متحدہ قائد کو مزید مضبوط بنا دیا تھا۔ لوگ انہیں درست سمجھنے لگے تھے، اب بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے۔