متحدہ جہاد کونسل نے پٹھان کوٹ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

Pathankot Attack

Pathankot Attack

سری نگر (جیوڈیسک) متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین نے اپنے آڈیو پیغام میں بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سید صلاح الدین کے جاری کردہ آڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے پٹھان کوٹ ایئربیس پر مجاہدین کشمیر کے نیشنل ہائی وے اسکواڈ نے حملہ کیا، انسانی حقوق کی پامالی نہ رکی تو یہ جنگ پورے بھارت کو لپیٹ میں لے سکتی ہے۔

جموں کشمیر کی عوام کے پاس مسلح جد و جہد کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا ، بھارت کے مفاد میں ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرے۔