برطانیہ مقررہ وقت پر یورپی یونین سے علیحدہ ہو گا: تھریسامے

Theresa May

Theresa May

برلن (جیوڈیسک) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں جرمن چانسلر انگیلا مارکل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں تھریسامے کا کہنا تھا کہ بریگزیٹ برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے مفاد میں ہے۔

بریگزیٹ کے لیے قانون کارروائی اگلے سال مارچ میں شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ بریگزیٹ سے برطانیہ اور یورپی یونین کے تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔