برطانیہ: لندن سٹی ائیر پورٹ وقتی طور پر بند

London City Airport

London City Airport

لندن (جیوڈیسک) اس واقعے کی وجہ سے تقریباً 500 افراد کو ایئر پورٹ سے نکالا گیا تاہم تقریباً تین گھنٹے کے بعد ہوائی اڈے کو بحال کر دیا گیا۔

مختلف مسافروں کی جانب سے سانس لینے میں مشکل کی شکایت کے بعد 26 افراد کو ابتدائی طبی امداد کی ضرورت پڑی اور دو افراد کو ہسپتال لے جایا گیا۔

بحالی کے بعد لندن فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہوائی اڈے میں معمول سے زیادہ کیمیائی مواد کے آثار نہیں ملے۔

محکمے کی جانب سے جاری کروہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس اور آگ بجھانے والے عملے نے دو مرتبہ ہوائی اڈے کا مکمل جائزہ لیا اور ہوائی اڈے کی عمارت کے اندر ہوا کو تازہ بھی کر دیا گیا ہے۔

مسافروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ ہوائئ اڈہ بند کیے جانے کی وجہ سے متعدد پروازوں کو مشکلات یا تاخیر کا سامنا کرنا ہوگا۔