برطانیہ سے علاحدگی، اسکاٹ لینڈ کی ریفرنڈم کے لیے درخواست

Referendum

Referendum

اسکاٹ لینڈ (جیوڈیسک) برطانوی ریاست اسکاٹ لینڈ نے ایک بار پھر تاج برطانیہ سے علاحدگی کے لیے برطانوی حکومت کو ریفرنڈم کرانے کے لیے درخواست دی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی حکومت نے کل جمعہ کو برطانوی حکومت کو باضابطہ طور پر ایک درخواست دی ہے جس میں اسکاٹ لینڈ کی علاحدگی کے لیے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں یورپی یونین سے برطانیہ کی علاحدگی کےاقدامات کے دو روز بعد اسکاچ وزیراعظم نیوکولا سٹوگن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جلد ہی برطانوی حکومت کے سامنے ایک درخواست پیش کریں گی جس میں لندن سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اسکاٹ لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے دوسری بار ریفرنڈم کا انعقاد کرے۔

اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی کی سربراہ نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو بھیجے ایک مکتوب میں بھی ان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کے عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جانا چاہیے‘۔

اسکاٹ لینڈ کی پارلیمان میں نیشنل اسکاچ پارٹی کے آزادی پسندوں کی اکثریت ہے۔ منگل کے روز علاحدگی کے حق میں پیش کی گئی ایک قرارداد کی حمایت میں 69 جب کہ مخالفت میں 59 ووٹ ڈالے گئے تھے۔ سنہ 2014ء کے بعد اسکاٹ لینڈ کی برطانیہ سے علاحدگی کی یہ دوسری کوشش ہے۔ سنہ 2014ء میں 55 فی صد عوام نے برطانیہ سے علاحدگی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔