برطانیہ “دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں مسلمان جوڑا مجرم قرار

United Kingdom

United Kingdom

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں ایک مسلمان جوڑے کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے ۔ میاں بیوی کو لندن بم دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔

برطانیہ میں پولیس نے لندن میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے پر محمد رحمان اور ان کی اہلیہ ثنا احمد کو مجرم قرار دے دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی سات جولائی کو لندن بم دھماکوں کے دس سال مکمل ہونے پر دہشت گردی کی مزید کارروائیاں کرنا چاہتے تھے ۔ پولیس نے ان کی رہائش گاہ سے ایسے کیمیکلز بھی برآمد کرلیے ہیں جو بم بنانے میں استعمال ہوتے ہیں ۔

25 سالہ محمد رحمان نے گرفتاری سے پہلے لندن کی زیر زمین میٹرو اور ایک شاپنگ سینٹر کو نشانے بنانے کے بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرہ کیا تھا ۔ برطانوی میڈیا کے مطابق محمد رحمان اور اُن کی اہلیہ ثنا احمد کو اسی ہفتے سزا سنائی جائے گی ۔