متحدہ عسکری ونگ کے گرفتار کارندے کی نشاندہی پر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) لیاقت آباد نمبر تین کی فرنیچر مارکیٹ میں کارخانے پر رینجرز کا چھاپہ۔ صوفوں میں چھپایا گیا غیر ملکی اسلحہ اور ایمونیشن برآمد۔

سندھ رینجرز کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے گرفتار ملزموں نے تفتیش کے دوران اسلحے کی نشاندہی کی جس پر فرنیچر کے کارخانے پر چھاپہ مار کر صوفوں اور دیگر فرنیچر کو چیک کیا گیا تو خفیہ خانوں سے اسلحہ برآمد ہوا۔

برآمد ہونے والے اسلحہ میں سات لائٹ مشین گنین، بھاری تعداد میں خود کار اسلحہ اور ایمونیشن شامل ہے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ شہر میں بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال ہونا تھا۔

ملزموں سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے۔