اقوام متحدہ مصر میں عدالتی سزائیں رکوانے میں کردار ادا کرے، سراج الحق کا بانکی مون کو خط

Siraj ul Haq

Siraj ul Haq

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ وہ مصر میں جاری عدالتی سزائیں رکوانے میں اپناکرداراداکرے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کے نام اپنے خط میںسینیٹرسراج الحق نے اس امرپرشدیدتشویش کااظہارکیا کہ 1707 افرادکومصر میں عدالتوں کے ذریعے پھانسی کی سزاسنادی گئی جبکہ ایک سال میں 41 ہزارافرادجیل جاچکے ہیں اورمختلف بے بنیاد الزامات کاسامناکررہے ہیں۔

انھوں نے کہا سابق مصری صدرڈاکٹرمحمدمرسی اور سابق برسراقتدار جماعت کیخلاف انتقامی کارروائی انصاف و قانون کے تمام اصولوں کے سراسرخلاف ہے۔سراج الحق نے مطالبہ کیاعالمی برادری اور اقوا م متحدہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور موت کی سزائوں کے سلسلے کو روکنے میں اپنا کردار اداکرے۔