اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 17 واں اجلاس آئندہ ماہ نیویارک میں ہو گا

 General Assembly Meeting

General Assembly Meeting

نیو یارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 17 واں اجلاس آئندہ ماہ نیویارک میں ہو گا۔ پاکستانی وفد کی سربراہی، وزیر اعظم محمد نواز شریف کریں گے جس کیلئے پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان نے اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی ہے۔

یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں نوجوانوں اور طلبہ پر مشتمل دو مختلف گروپوں سے بات کرتے ہوئے بتائی۔

ان میں سے ایک گروپ ’آرمی پبلک سکول‘ پشاور کے طلبہ اور اساتذہ کا تھا جو ان دنوں امریکہ کے دورے پر ہے جبکہ دوسرا گروپ ’فروبل انٹرنیشنل سکول‘ کے طلبہ کا ہے۔