اقوام متحدہ اور عالمی برداری کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی نسل کشی کو رکوائیں، محمد فیصل اقبال

Bithday Abdullah and Shazeb

Bithday Abdullah and Shazeb

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) پاکستان آو از خلق پارٹی کے چئیرمین محمد فیصل اقبال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برداری کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں انسانی نسل کشی کو رکوائیں،مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کے ذمہ داروں کوانصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ایک ہزار سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںبند ہونی چاہیں،مسلہ کشمیر کے حل سے ہی خطہ میں پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود اردایت ملنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انھوں نیپبلک سیکرٹریٹ انوار چوک میں آواز خلق پارٹی کے رہنما راجہ ملازم کے بیٹوں کی سالگرہ کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

اس موقع پر راجہ ملازم حسین کے بیٹوں عبداللہ دھنیال اور شازیب دھنیال کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا،تقریب میں ڈاکٹر صابر،راجہ ملازم حسین،چوہدری فیصل ضیائ،سید امجد حسین شاہ،زبیر ایوب ملک،عمران خان،زکریا ایوب،وسیم احمد،شیخ عامر کے علاوہ کثیر تعداد میںلوگ موجود تھے ، میڈیا سے گفتگو کے دوران محمد فیصل اقبال کا کہنا تھا کہ انتہائی ستم ظریفی کی بات ہے کہ لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت کو امن پسندجبکہ دوسری طرف اپنی عزتوں اور حقوق کے لئے جدوجہد کرن ے والوں کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے۔

ہندوستان کو پاکستان کے خلاف کاروائی کا حق حاصل ہونے والے امریکی بیان حکومت کو خاموش نہیں رہنا چاہئے،کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق متنازعہ مسلہ ہے، آٹھ لاکھ بھارتی فوج کشمیر میں بد ترین ظلم ڈھا رہی ہے،امریکہ کشمیر کو انڈیا کا اندرونی مسلہ قرار دے رہا ہے،اور لاکھوں مسلمانوں کے قاتل بھارت سرکار کو معصوم قرار دیکت ٹرائل کی بتایں کی جارہی ہیں۔

انھوں نے عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشمیر میں ہونے والے مظالم بند کرائے،اور عالمی برادری کشمیر کی صورتحال پر چپ کا روزہ توڑے،گزشتہ سات دھائیوں سے جاری جدوجہد آزادی کو کچلنے کے لئے بھارت تمام حربے استعمال کر رہا ہے،کشمیریوں کو انکا حق دیئے بغیرخطہ میں پائیدار امن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038