اقوام متحدہ ,قرارداد کو تسلیم نہ کرنے پر یمنی حکومت کا باغیوں سے مذاکرات سے انکار

Mansour Hadi

Mansour Hadi

صنعا (جیوڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اقوام متحدہ کی ثالثی میں رواں ماہ ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت نہیں کرے گی۔ ان مذاکرات میں یمن کے حوثی باغیوں کے نمائندوں کو بھی شریک ہونا ہے۔

سعودی عرب میں جلاوطن ہادی نے قبل ازیں اس مذاکراتی عمل کا حصہ بننے کی حامی بھری تھی۔ اتوار کو انہوں نے کہا کہ جب تک ایران نواز حوثی باغی اقوام متحدہ کی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتے، ان سے مذاکرات نہیں کیے جا سکتے۔

اس قرارداد کے تحت حوثی باغیوں کو ان علاقوں سے واپس جانے کے لیے کہا گیا ہے، جہاں وہ قبضہ کیے ہوئے ہیں۔ یہ شیعہ باغی دارالحکومت صنعاء سمیت شمالی یمن کے ایک بڑے حصے کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔