اقوام متحدہ: حلب پر حملوں کی تفتیش کے لیے کمیشن کے قیام کا فیصلہ

United Nations

United Nations

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ سطحی ادارے نے حلب کے لیے مختص خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا کہ شام کے اِس شہر پر روس اور اسد حکومت کے جنگی طیاروں کے شدید فضائی حملوں کی آزادانہ اور خصوصی تحقیقات کی جائے گی۔

سینتالیس رکنی کونسل نے برطانیہ کی طرف سے جمع کرائی گئی ایک قرارداد کی منظوری بھی دی۔

کونسل نے موجودہ تفتیشی کمیشن کو حلب کے حوالے سے جنگی جرائم کے تناظر میں جامع تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس قرارداد کو امریکہ ، فرانس، جرمنی اور عرب اتحادیوں کی حمایت حاصل تھی۔

قرارداد کے حق میں چوبیس ووٹ ڈالے گئے، سولہ اراکین غیرحاضر رہے اور سات نے قرارداد کی مخالفت میں ووٹ ڈالا۔