اقوام متحدہ نے شامی بحران کے حل کیلئے 4 رکنی ورکنگ گروپ کا اعلان کر دیا

United Nations

United Nations

نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے شام میں جاری خانہ جنگی کی روک تھام اور سیاسی جماعتوں میں مفاہمت کی نئی کوششوں کا آغاز کر دیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا نے ان مذکرات کے لئے 4 رکنی ورکنگ گروپ کا اعلان کیا ہے جو شام میں جاری چار سالہ خانہ جنگی کا سیاسی حل تلاش کرے گا۔

ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ یورپی ممالک مہاجرین کے لئے اپنی سرحدیں کھول دیں۔ جبکہ روس کی طرف سے ملنے والے ڈرونز نے باغیوں کیخلاف کارروائیوں کیلئے شام میں پہلی بار اڑان بھری ۔ فضائیہ نے بھی تصدیق کی ہے۔