متحدہ اپوزیشن کا اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف مظاہرہ

Lahore Orange Train

Lahore Orange Train

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ اپوزیشن رہنماؤں کا کہناتھاکہ ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والے ہزاروں لوگوں کوبے گھر ہونے سے بچایا جائے۔

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ جی پی او چوک میں کیا گیا۔ مظاہرے میں تحریک انصاف، مسلم لیگ ق، پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ مظاہرین کا کہناتھاکہ اس منصوبے پر ٹیکس گزاروں کے پیسے ضائع نہ کیے جائیں۔

مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ اورنج ٹرین منصوبے پر نظرثانی کرکے اسے زیر زمین تعمیر کیا جائے تاکہ شہریوں کے گھر اور تاریخی عمارتیں متاثر نہ ہوں۔ اپوزیشن رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اورنج ٹرین جیسے میگاپراجیکٹ کی بجائےغریبوں کیلئے چھوٹے چھوٹے فلاحی منصوبے شروع کیے جائیں۔