متحدہ کو محب وطن جماعت سمجھتا ہوں، پرویز مشرف

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو محب وطن جماعت سمجھتا ہوں۔

ہمارے دور میں کراچی کی صورتحال کنٹرول میں تھی،جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے، زرداری کی تقریر میں اشارہ میری طرف نہیں تھا‘ دنیا کو پتہ ہے بینظیر بھٹو کے قتل میں کون ملوث ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سابق صدر نے کہا کہ 12 مئی کو ایک واقع ہوا جو افسوسناک ہے، ایم کیو ایم حکومت میں رہی تو گڈ گورننس ٹھیک رہی۔

بی بی سی رپورٹ پر تحقیقات کیلیے حقائق سامنے لائے جائیں، میری نظر میں ایم کیو ایم محب وطن جماعت ہے جو بھی پاکستانی ہندوستان سے امداد لیتا ہے سزا کا مستحق ہے، ہمارے دور میں بلوچستان کے حالات بہتر تھے، دہشتگردی کو بھی کنٹرول کر لیا گیا تھا۔