امریکا کی 4 ریاستوں میں بم کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند

US School Closed

US School Closed

نیو یارک (جیوڈیسک) امریکا کی 4 ریاستوں میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر درجنوں اسکول بند کر دیے گئے۔ میساچوسٹس کے سب وے اسٹیشن پر فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی پولیس کے مطابق ریاست نیو جرسی ، میساچوسٹس ، ڈیلاویئر اور آئیووا میں متعدد اسکولوں کو بم کی دھمکی ملی۔ جس کے بعد اسکول کو خالی کرا لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق نیو جرسی میں 26اسکولوں کو فون پر بم کی دھمکی ملی جبکہ ایک اسکول کو فائرنگ کی دھمکی بھی دی گئی۔ میساچوسٹس میں ممکنہ بم حملوں اور فائرنگ کے خطرے کے پیش نظر ایک اسکول کو بند کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ دھمکی آمیز کالز کمپیوٹر فون نمبرز سے آئی تھی جنہیں ٹریس کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب مشرقی بوسٹن کے میرویک سب وے اسٹیشن میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعے کے بعد بلیو لائن سروس بند کردی گئی ہے۔میساچوسٹس ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔