امریکہ: الاسکا کے جنگل میں لگی آگ بے قابو ہو گئی، متعدد گھر جل کر راکھ

Forest Fire

Forest Fire

الاسکا (جیوڈیسک) محکمہ جنگلات کے مطابق آگ نے ساڑھے چھ ہزار ایکڑ رقبے پر کھڑے درختوں کو جلا ڈالا ہے۔ دو سو فائر فائٹر آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آگ بجھانے کے لئے ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی لی گئی ہے۔ آگ گرم اور خشک موسم کی وجہ سے لگی۔

آگ کی وجہ سے موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ حکومت کی جانب سے قائم کئے گئے ہنگامی مراکز میں دو سو افراد نے پناہ لے لی ہے۔