امریکہ کو جرائم کی روکنے کیلئے مسلمانوں کی پروفائلنگ کرنی چاہیے: ٹرمپ

Trump

Trump

واشنگٹن (جیوڈیسک) نفرت انگیز بیانات دینے والے ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک اور متنازعہ تجویز سامنے آ گئی، ان کا کہنا ہے کہ امریکا میں جرائم سے نمٹنے کے لیے مسلمانوں کی پروفائلنگ یا ذاتی معلومات اکھٹی کرنی چاہیئے ۔

مسلمان مخالف بیانات سے شہرت پانے والے ری پبلکن پارٹی کے ممکنہ صدارتی امیدوار نے ایک اور متنازعہ تجویز پیش کی ہے ۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مساجد کی مزید جانچ پڑتال کی جانی چاہیے ۔ امریکا میں جرائم کی روک تھا م کے لیے مسلمانوں کی پروفائلنگ ہونی چاہیے ۔ پروفائلنگ میں شہری کی ذاتی زندگی کی تفصیل ہو گی ۔

ٹرمپ کی اس تجویز پر سیاسی مخالفین سمیت ری پبلیکنبز نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفائلنگ سے مسلمان الگ تھلگ ہو جائیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے پہلےٹرمپ نے مسلمانوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی لگانے کی حمایت کی تھی ۔