امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

Plan Crash

Plan Crash

فلوریڈا (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ جہاز میں سوار تین افراد کو زندہ نکال لیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ جنوبی فلوریڈا کی برووارڈ کاونٹی میں پیش آیا ۔ نجی کمپنی کا چھوٹا طیارہ ساحلی دلدلی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار حادثے کی جگہ پہنچے اور فوری کارروائی کرتے ہوئے جہاز میں سوار تین افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔