امریکہ سے دشمنی میں کمی آگئی عدم اعتماد برقرار ہے: ایرانی صدر

Hassan Rouhani

Hassan Rouhani

تہران (جیوڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن نے تاریخی جوہری معاہدے کی صورت میں اپنی دشمنی کم کرنے کے لیے پہلا قدم اٹھا دیا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان فاصلے، عدم اعتمادی اور عدم توافق برقرار ہے اور یہ بہت جلد ختم نہیں ہوگا۔ایرانی صدر نے گزشتہ روزامریکی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ کیا اہم ہے، کیا ہم دشمنی بڑھانے کی جانب گامزن ہیں یا اس میں کمی لارہے ہیں؟

مجھے یقین ہے کہ ہم نے اس دشمنی کو کم کرنے کی جانب پہلا اقدام کرلیا ہے۔انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایرانی پارلیمان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ جولائی میں طے پائے جوہری معاہدے کی منظوری دے دے گی۔

انھوں نے یہ بھی پیشین گوئی ہے کہ ایران اس معاہدے کی منظوری دے دیتا ہے تو پھر پاسداران انقلاب بھی اس کا احترام کرے گی اور پاسداری کرے گی۔صدر حسن روحانی نے شام میں جاری تنازعے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ہے اور کہا ہے کہ صدر بشارالاسد کو کم سے کم داعش کو شکست سے دوچار کرنے تک اقتدار میں رہنا چاہیے۔