امریکی ریاست نبراسکا میں سزائے موت کا خاتمہ

Death Penalty

Death Penalty

نبراسکا (جیوڈیسک) امریکی ریاست نبراسکا کی پارلیمان میں ہونے والی ووٹنگ میں تیس ارکان نے موت کی سزا ختم کئے جانے کے حق مں جبکہ انیس نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ اس سے پہلے نبراسکا کے گورنر پیٹ رکیٹس دو مرتبہ اس فیصلے کو ویٹو کر چکے تھے۔

پارلیمان کو ویٹو کو منسوخ کرنے کے لئے کم از کم تیس ارکان کی حمایت درکار تھی۔

اس رائے شماری کے نتائج اس لئے بھی اہم ہیں کہ ریپبلکن پارٹی کے بہت سے ارکان نے اپنی ہی پارٹی کے گورنر کے خلاف ووٹ دیا۔ اس طرح نبراسکا امریکا کی ایسی انیسویں ریاست بن گئی ہے جہاں اب کسی شہری کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔