اقوام متحدہ جنوبی سوڈان کو مزید 4 ہزار امن فورسسز روانہ کرے گا

United Nation

United Nation

واشنگٹن (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان کو 4 ہزار کی تعداد میں امن فوج کے کارکنان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کونسل میں اس ضمن میں ہونے والی رائے دہی میں 11 ارکان نے اس فیصلے کے حق میں جبکہ روس، چین، ونیزویلا اور مصر نے غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا۔

مسودہ 9 ووٹوں کی لازمی حد بندی کو پار کرنے کے جواز میں قبول کر لیا گیا۔ 4 ہزار امن فورس کے فوجیوں کو اس سے قبل کے فوجیوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ وسیع اختیارات حاصل ہوں گے اور یہ بھاری اسلحہ سے بھی لیس ہوں گے۔

ان فوجیوں کے ساتھ جنوبی سوڈان میں امن فورسسز کی تعداد 14 ہزار ہو جائیگی۔ جنوبی سوڈان کی حکومت نے رائے دہی سے قبل ایک اعلان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرے گی کیونکہ یہ فیصلہ اس ملک کی استعماری کی راہ ہموار کرے گا۔

واضح رہے کہ حالیہ ایام میں اقوام متحدہ کے اس ملک میں کیمپس میں پناہ لینے والے شہریوں پر حملوں میں متعدد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔ جبکہ اقوام متحدہ کے جنوبی سوڈان مشن پر شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہنے پر نکتہ چینی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔