امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئربیس پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Policeline

Policeline

ٹیکساس (جیوڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں لیک لینڈ ایئربیس پر مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں لیک لینڈ ایئربیس پر مسلح شخص نے فائرنگ کی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ائیر بیس کو سیل کرکے آپریشن شروع کردیا۔

جس کے دوران ائیر بیس کی بلڈنگ سے 2 افراد کی لاشیں ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر خودکشی لگتا ہے اور ممکنہ طور پر ملنے والی لاشوں میں سے ایک لاش فائرنگ کرنے والے شخص کی ہوسکتی ہے تاہم مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ 2009 میں ملٹری بیس پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جب کہ 42 زخمی ہوگئے تھے۔