امریکا کا ترکی سے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان

United States Jets

United States Jets

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ترکی سے اپنے فائٹر جیٹ طیارے واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے ترکی کے فوجی اڈے انسرلنک میں موجود بارہ جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ جیٹ طیارے شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائی کے لیے تعینات کیے گئے تھے۔ یورپ کے لیے خطرات کم ہونے کے بعد ان طیاروں کو اب واپس بلایا جارہا ہے۔