متحدہ طلباء محاذ کے مرکزی صدر سید سرفراز نقوی آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے

Lahore

Lahore

لاہور (پ ر) متحدہ طلباء محاذ کے زیر اہتمام مرکزی صدر سید سرفراز نقوی رکن تنظیموں کے سربراہان کے ہمراہ پریس کلب لاہور میںآج بروز منگل سہ پہر 4بجے اہم پریس کانفرنس سے گفتگو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت کشیدگی ،مسئلہ کشمیر، محرم الحرام میں مذہبی رواداری سمیت دیگر ملکی ایشوز کے حوالے سے طلباء تنظیموں کے سربراہان پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے ۔میڈیاکوآرڈینیٹر توقیر تقی کے مطابق مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او پاکستان میں متحدہ طلباء محاذ کا اجلاس منعقد ہوگاجس میں کشمیر یوں پر بھارتی مظالم اور حالیہ کشیدگی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

جبکہ بعد ازاں پریس کلب لاہور میں آئندہ کے لائحہ عمل سے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں انجمن طلبا اسلام، مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ، جمعیت طلبا اسلام (ف )، محمدی اسٹوڈنٹس، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جمیعت طلبا اسلام، اسلامی جمیعت طلباء سمیت دیگر طلبا تنظیموں کے رہنما شریک ہونگے۔