راجونی اتحاد کا کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

Corruption

Corruption

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے کرپشن کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن نے تمام قومی اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور سرکاری روزانہ 12 ارب اور سالانہ چار ہزار تین سواسی ارب روپے کرپشن کی نذر ہو رہے ہیں

جبکہ ستم بالائے ستم یہ کہ کرپشن کی رقم بیرونی بنکوں میں منتقل کردی جاتی ہے۔ کرپشن ہی دراصل غربت، مہنگائی، بے روز گاری، جہالت، جان لیوا بیماریوں اور سب سے بڑھ کر ملک میں بدامنی اور دہشتگردی کے عفریب کی ماں ہے۔

جس کی وجہ سے ملکی سالمیت داو پر لگی ہوئی ہے اور بین الاقوامی سطح پر ہماری عزت و وقار مجروح ہو رہا ہے ۔ اسلئے ہمیں امید ہے کہ پاکستانی قوم اور تمام محب وطن حلقے پاکستان کو کرپشن فری فلاحی ریاست بنانے کی اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہماراساتھ دینگے۔