جامعہ بنوریہ عالمیہ : نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز 16 جولائی سے ہو گا، ترجمان

 Jamia Binoria Aalmia

Jamia Binoria Aalmia

کراچی : وفاق المدارس العربیہ سے منسلک ملک بھر کے دینی مدارس میں دو ماہ کی تعطیلات کے بعد نئے تعلیمی سال کیلئے داخلوں کا آغاز ہو گیا، بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں بھی نئے داخلوں کا آغاز 16 جولائی بروز ہفتہ 11 شوال سے ہو گا نئی تعلیمی سال 2016-17 کے داخلہ فارم تیار کرلیے گئے ہیں جو 16 جولائی سے جامعہ بنوریہ عالمیہ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جامعہ بنوریہ عالمیہ کے ترجمان کے مطابق پیر کوجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اورمجلس شوری کے مشترکہ اجلاس میں ہوا ، اجلاس میں نئے آنے والے طلبہ طلبات کے حوالے سے انتظامات اور نشستوں کے حوالے سے غور کیا گیا اور فیصلہ کیاگیا کہ اس سال شعبہ ملکی وغیر ملکی کے طلبہ وطالبات کو محدود نشتوں کا داخلہ دیا جائے گا۔

خواہشمند طلبہ وطالبات اپنے ضروری دستاویزات کے ساتھ رجوع کریں،داخلہ ضروری اسناد کی جانچ پڑتال اور انٹری ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کو ہی دیا جائے گا۔اجلاس میں مزید کہاگیا کہ نئے تعلیمی سال 2016-17 میں شعبہ درس نظامی ، تخصص فی الفقہ، تخصص فی الحدیث ، شعبہ معہد سمیت میں محدود نشستوں پر داخلے دیئے جائیں گے۔