جامعہ بنوریہ عالمیہ للبنات کو وفاق المدارس العربیہ کے امتحانات میں نمایاں کامیابی

karachi

karachi

کراچی: عالمی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ بنات نے حسب روایت مدارس کے سب سے بڑے تعلیمی بورڈ وفاق المدارس العرابیہ پاکستان کے نتائج میں نمایا کامیابی حاصل کی جبکہ شعبہ بنات کے نتائج میں دیگر سے آگے،شعبہ بنات(گرلز سیکشن) عالمیہ کی زرمینہ خان اکبر اور درجہ عالیہ میں عائشہ خالدنے ملکی سطح پر سوئم پوزیشن جبکہ صوبائی سطح پر دورہ حدیث کی زرمینہ ثمرہ اقبال خدیجہ نے بالترتیب اول دوم سوئم پوزیشن حاصل کی۔۔

بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں تعلیمی کمیٹی کا اجلاس جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاق المدارس کے نتائج پر غورکیاگیااورشعبہ بنات میں ملکی وصوبائی سطح پر پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کومبارکباد پیش کی گئی اور انعامات کا اعلان کیا گیا اجلاس میں ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری ،مولانا عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا غلام رسول ، مولانا عبداللہ ہزاروی ،مولانا رحمت قدیر، مولانا عزیز الرحمن عظیمی، مولانانعمان نعیم سمیت دیگر اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد نعیم نے ا ساتذہ کرام اور طلبہ کی اچھی کارکردگی اور امتحانات کے بہتر نتائج کو کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اساتذہ کی مخلصانہ کوششوں سے ہی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں جو طلبہ محنت کو اپنا زیور بنالتے ہیں وہ ہر میدان میں کامیاب ہوجاتے ہیں آج جس نے محنت کی اس کی کل بہتر ہوگی اس کا ثمر ملے گا دنیا کے سارے امتحانات اس امتحان کی تیازی ہیں جس کیلئے انسان کو دنیا میں بھیجا گیاہے۔

علم پر عمل اور اعلی کردار وصفات سے آراستہ ہونے میں ہی دنیا وآخرت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے، نہوں نے کہاکہ اہل مدارس کو الزام دینے والے مدارس کے نظام تعلیم اور طرز تعلیم کو دیکھیں جہاں امتحان میں نقل تو دور طلبہ میں سراٹھانے کی جرت نہیں ہوتی اساتذہ کو حقیقی درجہ جیسے دیکھنا ہو وہ مدارس کے طلبہ اور اساتذہ کے باہم کے رشتہ کو دیکھے۔

الحمد اللہ اہل مدارس کی اسی محنت اور جدوجہدکا ثمر آج پاکستانی دینی مدارس کو دنیا بھر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے اور اعلی دینی تعلیم کے حصول کیلئے دنیا بھر کے طلبہ پاکستانی دینی مدارس کی طرف رجوع کررہے ہیں، یہ مدارس کی کامیابی اور کامرانی ہے کہ پروپیگنڈوں کے باجود مدارس میں ہر سال تعلیم کیلئے آنے والے طلبہ میں دگنا اضافہ ہوتاہے۔