اصغر اقبال کو ریسرچ ورک میں نیشنل سمال میڈیم کانفرنس میں بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا

News BUZ Uni

News BUZ Uni

News BUZ Uni

News BUZ Uni

ملتان ( تعلیمی رپورٹر) بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا ایک اور اعزاز ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے استاد ڈاکٹر مسعود الحسن اور طالبعلم اصغر اقبال کو ریسرچ ورک میں نیشنل سمال میڈیم کانفرنس میں بیسٹ پیپر ایوارڈ سے نوازا گیا ایوارڈ کی تقریب 25 مئی 2016 کو لاہور کے پرل کانٹینینٹل ہوٹل میں منعقد کی گئی ،اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کے سٹاف اور طلباء نے ڈاکٹر مسعود الحسن اور اصغر اقبال کو مبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر مسعود الحسن کا کہنا تھا ۔

کہ محنت اور لگن دنیا کی ہر مشکل کو آسان بنا دیتی ہے۔ اصغر اقبال جیسے طلباء نے نہ صرف ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کا فخر ہوتے ہیں بلکہ قوم اور ملک کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں۔انہوں نے دیگر طلبہ وطلبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ محنت اور لگن سے سب کچھ کر سکتے ہیں اصغر اقبال کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آج میں جس مقام پر بھی ہوں وہ سب شفیق اساتذہ اور معزز والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے انہوں نے 25 مئی 2016 کو سنہری دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ آنے والے طلباء وطالبات کے لیے خوشگوار یادیں رکھتا ہے اس دن کو یاد کر کے ہمارے حوصلے بلند اور محنت لگن میں اور تیزی آۓ گی ،طلباءو طالبات ریسرچ کی جانب توجہ مبذول کرے ،اور محنت کریں۔انشاءاللہ ایسے ایوارڈ ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی زینت بنے گےاور ایسے ہی طلباء وطالبات محنت کی راہ پر گامزن رہے گے۔