کراچی: پانی سے متاثرہ یونیورسٹی روڈ کی حالت انتہائی خستہ، متعلقہ محکمے لاپتہ

University Road in Karachi

University Road in Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مین یونیورسٹی روڈ سے گزرنے والی پانی کی لائن کچھ روز قبل پھٹ گئی تھی۔ پائپ لائن پھٹنے کے بعد یہاں جمع ہونے والا پانی تو نکال دیا گیا لیکن اس کے بعد کسی متعلقہ محکمے نے اس جگہ کا رخ نہیں کیا۔

تین دن تک پانی کھڑا رہنے کی وجہ سے اس سڑک اور اس کی ملحقہ سڑکوں کی حالت زار کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگ اب تک متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے ٹریفک بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ کراچی کی انتہائی اہم اور مصروف شاہراہ ہونے کے باوجود یونیورسٹی روڈ انتظامیہ نے سڑک کے مرمتی کام کو نظر انداز کر رکھا ہے۔